مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی مستعفی سعودی نواز حکومت اور یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے درمیان مذاکرات سے قبل جنگ بندی کی توقع پیدا ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمن میں جنگ کے خاتمہ کے لئے مذاکرات کا اگلا مرحلہ اپریل میں منعقد ہوگا۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ولد شیخ نے کہا ہے کہ فریقین نے جنگ بندی کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نمائندے نے ریاض میں مارچ میں یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں خبر دی تھی۔
ذرائع کے مطابق یمن پر گذشتہ ایک برس سے سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے 8500 یمنی شہریوں کو شہید کیا ہے جن میں 2250 بچے بھی شامل ہیں ۔
آپ کا تبصرہ